Home / جاگو کھیل / کورونا کے حامل سرفرازاورمحمد عباس کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

کورونا کے حامل سرفرازاورمحمد عباس کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

 لاہور: 

دوہسٹارک کیسزکے حامل ارکان کودوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ دوہسٹارک کیسزکے حامل ارکان کودوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کرکٹر محمد عباس اور سرفراز احمد ہیں۔

طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشیس قراردیا گیا ہے۔ یہاں لیے گئے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں چھ ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے۔ ان چھ میں سے دو اراکین کو ہسٹارک کیسزقراردیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اوراسپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے
پی سی بی پرامید ہے کہ کوویڈ 19 کے آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *