Home / جاگو دنیا / مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کیلیے کچھ کرنا ہو گا، سربراہ ڈبلیو ایچ او

مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کیلیے کچھ کرنا ہو گا، سربراہ ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہو گا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم عالمی وبا کورونا وائرس سے سبق سیکھیں، ہم ایک وبا پر ہی سارا پیسہ لگا دیتے ہیں، جب وہ ختم ہو جاتی ہے تو بھول جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، دنیا کو محفوظ مستقبل کے لیے صحت عامہ سے متعلق سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا پھیلنے کی اہم وجہ بڑے اجتماعات ہیں چاہے وہ اسٹیڈیم میں ہوں یا کھلی جگہوں پر، نائٹ کلب میں ہوں یا بھیڑ والے مقامات پر ہوں۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کےلیےاہم کام عوام میں وائرس سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے جبکہ ایک اور اہم کام یہ بھی ہے کہ جو کرونا کی لپیٹ میں آجائیں انہیں آئیسولیٹ کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے اور ان کے رابطے میں آنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کرنا ہے۔

 

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *