Home / جاگو دنیا / سعودی عرب ؛ کم نمبر ملنے پر شاگرد نے ٹیچر کو گولی مارکر قتل کردیا

سعودی عرب ؛ کم نمبر ملنے پر شاگرد نے ٹیچر کو گولی مارکر قتل کردیا

سعودی عرب میں 13 سالہ شاگرد نے امتحان میں نمبر کم ملنے پر انگریزی کے استاد کو گولی مارکر قتل کردیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسکول میں آٹھویں جماعت کے طلب علم نے انگریزی میں کم نمبر آنے پر اپنے استاد پر ناراضگی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔

طالب علم اپنے 16 سالہ بھائی کے ہمراہ اسکول کے باہر بندوق لیکر کھڑا ہوگیا اور جیسے ہی انگریزی کے استاد باہر نکلے شاگرد نے اُن کے سر پر گولی مار دی اور فرار ہوگیا

شاگرد کی گولی سے 37 سالہ استاد کی موت واقع ہوگئی۔ استاد کا تعلق کویت سے ہے اور وہ پانچ برس سے سعودی عرب میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

استاد کو قتل کرنے والا 13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال فرار ہیں جب کہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم نے استاد کی موت پر کویت سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *