Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت میں سال کے آخری دن بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں سال کے آخری دن بھی اضافہ

 کراچی: 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں سال کے آخری دن بھی اضافے کا رحجان برقرار رہا اور فی اونس سونے کی قیمت14 ڈالر بڑھ کر 1894ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 301روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 114000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 97737روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیرکسی تبدیلی کے1131روپے 68پیسے پر مستحکم رہی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سال2020 کے دوران فی اونس سونے کی عالمی قیمت میں مجموعی طور پر 372ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 25600روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 21947روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی مجموعی طور پر 250روپے جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت میں 214روپے 33پیسے کا اضافہ ہواہے۔

سال 2020 کے دوران سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث متوسط طبقوں کی جانب سے شادی بیاہ کے لیے سونے کے زیورات کی خریداری سرگرمیوں میں 40فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب سونے کے زیورات کی خریداری سرگرمیاں صرف خوشحال طبقے تک محدود ہوگئی ہیں۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *