Home / جاگو کھیل / سنچری کا منفرد انداز میں جشن اظہر علی کے کہنے پر منایا، فواد عالم

سنچری کا منفرد انداز میں جشن اظہر علی کے کہنے پر منایا، فواد عالم

ماؤنٹ ماؤنگانوئی: 

فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری کے منفرد جشن کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔فواد عالم نے انتہائی دلچسپ انداز میں پوز بنایا تھا، بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں فواد نے کہاکہ نیوزی لینڈ اے سے4 روزہ میچ کے دوران نجانے اظہر علی کے دماغ میں کیا بات آئی کہ انھوں نے مجھ سے کہا بھیا جب سنچری بنانا تو ایسے جشن منانا، گذشتہ روز مجھے ان کی بات یاد آئی تو میں نے ویسے ہی جشن منایا، انھوں نے اچھے کھیل کیلیے میری بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔

فواد عالم نے مزید کہاکہ ہم نے اس میچ کو بچانے کی پوری کوشش کی، وکٹ پر میرا اور رضوان کا ایک ہی مقصد تھا کہ بس کھیلتے رہنا اور اپنی پوری کوشش کرنا ہے، ایک اچھی گیند آپ کو آؤٹ کرسکتی ہے مگر ہم نے مکمل فائٹ کی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *