Home / جاگو بزنس / پاکستان کسٹمز قبضہ شدہ سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کیلیے ایک پھر متحرک

پاکستان کسٹمز قبضہ شدہ سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کیلیے ایک پھر متحرک

کراچی: 

ایف بی آر کے ماتحت پاکستان کسٹمز اپنی قبضہ شدہ سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے لیے ایک پھر متحرک ہوگیا ہے۔پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کی جانب سے ضلع غربی کی انتظامیہ سے قبضہ چھڑانے کی باقاعدہ درخواست کردی گئی ہے۔ کسٹم حکام نے باضابطہ طور پر مکتوب ڈپٹی کمشنر غربی کراچی کو ارسال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڑی پور روڈ پر واقع  قبضہ شدہ اراضی میں ایف بی آر کی ملکیت کی 70 ایکڑ اراضی ہے جب کہ اسی وفاقی حکومت کی زیر ملکیت 2720 ایکڑ اراضی پاکستان کسٹمز کی ہے جو کراچی کی بندرگاہ کے قیام کے وقت پاکستان کسٹمز کو الاٹ کی گئی تھی۔ اس زمین پر سمندری پانی سے نمک کشید کرنے کے لئے سرکاری ونجی فارم بنانے تھے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *