Home / جاگو کھیل / ڈیبیو کے منتظر 9 ڈومیسٹک پرفارمرز میں سے 7 ہاتھ ملتے رہ گئے

ڈیبیو کے منتظر 9 ڈومیسٹک پرفارمرز میں سے 7 ہاتھ ملتے رہ گئے

 لاہور: 

 ٹیسٹ ڈیبیو کے منتظر 9ڈومیسٹک پرفارمرز میں سے 7ہاتھ ملتے رہ گئے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ سے سیریز کیلیے 20رکنی ابتدائی اسکواڈ میں ملکی سطح کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کا انتخاب کرکے خوب داد سمیٹی تھی، ان میں عمران بٹ، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، سعود شکیل، نعمان علی، ساجد خان، تابش خان اور حارث رؤف شامل تھے، 9کرکٹرز میں سے عبداللہ شفیق، کامران غلام اور سلمان علی آغا کو تو پہلے ہی 17رکنی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھی اسکواڈ برقرار رکھنے کا رسمی اعلان کرنے کے بعد پلیئنگ الیون میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یوں صرف عمران بٹ اور نعمان علی کو ہی دونوں ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا، دیگر 7انتظار کرتے رہ گئے،17رکنی اسکواڈ میں شامل محمد نواز اور سرفراز احمد بھی پانی پلانے تک محدود رہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *