Home / جاگو کھیل / حسن علی نے ہونے والی بیٹی کے استقبال کیلیے جشن کا نیا انداز اپنا لیا

حسن علی نے ہونے والی بیٹی کے استقبال کیلیے جشن کا نیا انداز اپنا لیا

 لاہور: 

 حسن علی نے ہونے والی بیٹی کے استقبال کیلیے جشن منانے کا نیا انداز اپنا لیا۔پیسر عام طور پر وکٹ حاصل کرنے پر جنریٹر چلانے والے اسٹائل میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں،یہ انداز شائقین کو خاصا پسند ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کو انھوں نے 10وکٹوں سے یادگار بنایا ساتھ ہی جشن منانے کا ایک نیا انداز بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حسن علی نے جارج لائنڈ کو فہیم اشرف کا کیچ بنوانے کے بعد جنریٹر اسٹائل کے ساتھ بچے کو جھولا جھولانے والا ایکشن بھی کیا، سب یہ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ آخر اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔

میچ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت میں ایک سوال پر حسن علی نے بتایا کہ میرے ہاں بیٹی کی ولادت متوقع ہے، اس شاندار پرفارمنس پر میں نے اپنی ہونے والی بیٹی کو یاد رکھا ہے، یہ بچی یقیناً میرے لیے اللہ کی رحمت ہے۔

اپنی بذلہ سنجی کیلیے مشہور پیسر نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچوں روز میری بیگم بھی میچ دیکھنے آتی رہی ہیں، آپ کو تو پتا ہی ہے کہ بیگم کو بھی تو خوش کرنا ہوتا ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *