Home / جاگو کھیل / کوہلی 3 سال بعد بولڈ، زیرقیادت بھارت کو لگاتار چوتھی شکست

کوہلی 3 سال بعد بولڈ، زیرقیادت بھارت کو لگاتار چوتھی شکست

چنئی: 

ویرات کوہلی کی قسمت دغا دینے لگی، ان کی قیادت میں بھارت کو لگاتار چوتھی ٹیسٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ویرات کوہلی نے چنئی میں انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز 72 رنز بنائے مگر ٹیم کو 227 رنز کی ناکامی سے نہ بچا سکے، بین اسٹوکس نے انھیں بولڈ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 3 برس میں پہلا موقع ہے جب کوہلی بولڈ ہوئے، آخری مرتبہ جنوری 2018 میں انھوں نے اس انداز میں وکٹ گنوائی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے ایشیا میں لگاتار چھٹی ٹیسٹ فتح حاصل کی۔

’بے صبرے‘ بھارتی شائقین کی نظروں سے کوہلی بھی اترنے لگے

’بے صبرے‘ بھارتی شائقین کرکٹ کی نظروں سے ویرات کوہلی بھی اترنے لگے، انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست پر انھیں قیادت سے ہٹاکر ذمہ داری اجنکیا راہنے کو دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا، حال ہی میں راہنے کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ کوہلی کو بطور کپتان مسلسل چوتھے ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کچھ عرصہ قبل تک ویرات کوہلی بھارتی شائقین کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے تھے مگر چند ناکامیوں کی وجہ سے ولن بن چکے، سوشل میڈیا پر انھیں فوری طور پر کپتانی سے ہٹانے اور راہنے کو قیادت سونپنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *