Home / جاگو بزنس / گذشتہ ہفتے مہنگائی0.81 فیصد بڑھ کر 9.17 فیصد ہوگئی

گذشتہ ہفتے مہنگائی0.81 فیصد بڑھ کر 9.17 فیصد ہوگئی

 اسلام آباد: 

 ملک میں رواں سال 2021 میں شروع ہونے والا مہنگائی میں اضافے کا رجحان مسلسل برقرار ہے جب کہ ملک میں 11 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں0.81 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔گذشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پرشرح مہنگائی 7.82 فیصد سے بڑھ کر 9.17 فیصد ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران آٹا، چینی،انڈے، سرخ مرچ پاوڈر، چکن، دال مسور، دال مونگ ، دال چنا، دال ماش، ویجی ٹیبل گھی،کوکنگ آئل، مٹن، ٹوائلٹ صابن، سرسوں کا تیل، خشک دودھ اور ٹوٹا چاول سمیت 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ، آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن گڑ اور ایل پی جی سمیت6 اشیا سستی اور21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر گذشتہ ہفتے چکن کی قیمت میں5.37 فیصد، سرخ مرچ پاوڈر1.81فیصد، ویجی ٹیبل گھی1.22 فیصد، دال چنا 1.36، درجن انڈے کی قیمتوں میں4.86 فیصد، کلو چینی 3.74فیصد،آٹے کی قیمتوں میں 2.52 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں1.15فیصد، بجلی کی قیمتوں میں3.72 اورواشنگ سوپ کی قیمتوں میں1.50فیصد اضافہ ہوا۔ کلو آلو3.77فیصد، ٹماٹر 18.63فیصد، پیاز 1.65فیصد، لہسن0.69 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.18 فیصدکمی واقع ہوئی۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *