Home / جاگو دنیا / افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا، کنڑ میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک

افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا، کنڑ میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک

 

افغان صوبے کنڑ میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے، دھماکے میں 3 شہری زخمی ہوئے۔

صوبہ قندھار میں بھی کار بم دھماکے میں پولیس فورس کے 12 اہلکار زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کار بم دھماکا قندھار کے ضلع ارغنداب میں چیک پوسٹ پر آج صبح کیا گیا۔

ادھر افغان وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نوا میں گزشتہ روز کیے گئے فضائی حملے میں طالبان ریڈ یونٹ کے 16 ارکان ہلاک ہوئے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *