Home / جاگو دنیا / صومالیہ میں صدارتی محل پر خود کش حملہ

صومالیہ میں صدارتی محل پر خود کش حملہ

موغا ديشو: 

صوماليہ کے دارالحکومت ميں واقع صدارتی محل کے اندر خود کش کار بمبار نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع صدارتی محل میں ایک تیز رفتار کار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا تاہم کار نہیں رکی تو اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

جیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کی تو حملہ آور نے کار میں رکھے بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی تاہم بم مکمل طور پر نہ پھٹ سکا، بم مکمل طور پر نہ پھٹنے کے باوجود 7 شہری زخمی ہوئے 12 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خود کش حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک مقامی گروہ الشباب پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *