Home / جاگو کھیل / جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں اہم تبدیلیاں

جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں اہم تبدیلیاں

 لاہور: 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان  آج کھیلے جانے والے  آخری اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں قومی اسکواڈ سے خوشدل شاہ، افتخار احمد اور حارث رؤف کو ڈراپ کردیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم میں حسن علی، زاہد محمود اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔ کھیل کے آغاز سے قبل وقار یونس نے زاہد محمود کو ٹی 20 کیپ دی۔

جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترنے والی ٹیم میں بابر اعظم کپتان ، محمد رضوان ، حیدر علی ،حسین طلعت ، آصف علی ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، عثمان قادر حسن علی ، شاہین آفریدی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قبل ازیں اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پہلے دونوں میچوں میں توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرسکنے والے فاسٹ بولر حارث روف کی جگہ حسن علی کو موقع دیا جاسکتا ہے اور خوش دل شاہ کو آصف علی کے لیے جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے جب کہ افتخار احمد کو باہر بیٹھا کر نوجوان دانش عزیز کے ڈبیو کا امکان ہے۔

ٹیم انتظامیہ فہیم اشرف کا بیٹنگ آرڈر بدل کر جلد کریز پر بھجوانے کی حکمت عملی بھی سوچ رہی ہے اس کے ساتھ محمد حسنین کو بھی کھلانے پرغور کیا جارہا ہے تاہم حتمی پلینگ الیون کا فیصلہ اسٹیڈیم میں آکر وکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *