Home / جاگو دنیا / بھارت میں اجمیر شریف جانے والے زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 14 جاں بحق

بھارت میں اجمیر شریف جانے والے زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 14 جاں بحق

اجمیر: 

بھارت میں اجمیر شریف جانے والے زائرین کی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں زائرین کو اجمیر شریف لے جانے والی منی بس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، منی بس میں 18 مسافر سوار تھے جن میں سے 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی تعداد نازک بتائی جارہی ہے۔ چاروں زخمیوں کی عمریں 12 سال سے کم ہے اور بس میں یہی 4 نابالغ تھے جو محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منی بس کے بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ ٹرک ڈرائیور کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *