Home / جاگو کھیل / ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان نے کیریئر کی بہترین پوزیشن پر قبضہ جما لیا

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان نے کیریئر کی بہترین پوزیشن پر قبضہ جما لیا

دبئی: 

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان نے  116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں اور اس کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

جنوبی افریقا کے وان ڈر ڈوسین، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور ٹم سیفرٹ، جب کہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

بولرز میں جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی 3 درجے ترقی کے ساتھ راشد خان کے بعد کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *