Home / جاگو بزنس / صوبائی تاریخ کا بڑا گندم منتقلی آپریشن جاری،1 کروڑ 60 تھیلے کراچی سے پنجاب منتقل

صوبائی تاریخ کا بڑا گندم منتقلی آپریشن جاری،1 کروڑ 60 تھیلے کراچی سے پنجاب منتقل

 لاہور: 

محکمہ خوراک پنجاب صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے گندم منتقلی آپریشن کے دوران اب تک 50 کلو گندم سے بھرے 1 کروڑ 60 لاکھ تھیلے کراچی بندرگاہ سے پنجاب کے سرکاری گوداموں تک پہنچا چکا ہے۔آئندہ ماہ تک مزید 67 لاکھ تھیلوں کی ترسیل کے بعد آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران 309 خصوصی بازاروں میں سستا آٹا فراہم کرنے جبکہ صوبے کی اوپن مارکیٹ میں ریگولرآٹے کی معمول کی قیمت پر فروخت جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹا تھیلا کی ممکنہ قیمت 390 روپے سے 430 روپے کے درمیان مقرر کیئے جانے کا امکان ہے اور اس مقصد کیلیے فلورملز کو ڈیڑھ لاکھ ٹن کے لگ بھگ سرکاری گندم فراہم کی جائے گی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *