Home / جاگو بزنس / عید سے قبل چینی کی درآمد کا ٹینڈر، ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری

عید سے قبل چینی کی درآمد کا ٹینڈر، ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: عیدالفطر تک کم از کم 50 ہزار ٹن تک چینی درآمد کرنے کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔

سیلز ٹیکس کا نوٹیفیکیشن (2021 کا ایس آر او 215) جاری کیا گیا تاکہ پورے 17 فیصد سیلز ٹیکس اور کم از کم ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں تین فیصد چھوٹ ہوں۔

یہ سہولت صرف ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو دستیاب ہوگی۔

ٹی سی پی موجودہ سیزن میں چینی کی درآمد اور اس کے بعد فراہمی کرے گی۔

تجارتی درآمدات پر حکومت نے 30 جون تک صرف کم از کم 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو عوامی طور پر مبارکباد دی تھی جن کی مربوط کوششوں سے چینی کی قیمتیں 100 روپے سے زائد سے 80 روپے فی کلوگرام تک کم کرنے میں مدد ملی تھی۔

تاہم اگلے چند ہفتوں کے دوران قیمتیں دوبارہ بڑھ کر 90 روپے سے تجاوز کر گئی تھیں اور لاہور اور کراچی میں 100 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی تھیں۔

حکومت قیمت میں استحکام کے لیے مارکیٹ میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 50 ہزار ٹن اضافی چینی کو یقینی بنائے گی۔

اس میں سے تقریباً 5 لاکھ ٹن ٹی سی پی کے ذریعہ اور بقیہ 3 لاکھ 50 ہزار ٹن نجی سیکٹر یعنی شوگر ملز کے ذریعے درآمد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی ٹینڈر

دریں اثنا یورپی تاجروں نے کہا ہے کہ ٹی سی پی نے 50 ہزار ٹن سفید چینی کی خریداری کے لیے ایک نیا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔

2 مارچ کو ٹینڈر بند ہوگا۔

چینی بیگ میں بھر کر طلب کی جائے گی جس کی 15 مئی تک پاکستان آمد کے لیے شپمنٹ کا انتظام کرنا ہوگا۔

2020 میں بھی پاکستان نے قیمتیں مستحکم کرنے اور مقامی رسد میں بہتری لانے کے لیے چینی کی درآمد کے کئی ٹینڈرز جاری کیے تھے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *