Home / جاگو کھیل / ایک اور گرجتی توپ خاموش

ایک اور گرجتی توپ خاموش

کراچی: 

ایک اور گرجتی توپ خاموش ہو گئی جب کہ عامر سہیل کے پی سی بی سے معاملات طے ہو گئے۔

پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل کی واپسی ہو گئی اور گذشتہ روز افتتاحی میچ پر تبصرے بھی کرتے رہے، یاد رہے کہ عامر سہیل کا شمار بورڈ کے بڑے ناقدین میں ہوتا تھا، انھیں کمنٹری کے زیادہ مواقع نہ ملنے کا ذمہ داراعلیٰ حکام کو ہی قرار دیا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان کے ایک دوست نے ان کے معاملات حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، واضح رہے کہ چند روز قبل اعلان کردہ کمنٹری  پینل  میں عامر سہیل کا نام شامل نہ تھا۔

 

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *