Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل 6؛ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 6؛ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

 کراچی: 

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا جو کراچی کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام بنٹن اور سرفراز احمد نے کیا تاہم دونوں اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان سرفراز بھی 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کرس گیل نے کراچی کے بولرز کے خلاف مزاحمت کی اور 39 رنز بنائے تاہم وہ بھی 68 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز صرف 3 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ کی جانب سے اعظم خان 17 اور بین کٹنگ صرف 11 رنز ہی بناسکے، کراچی کنگز کی شاندار بولنگ کے باعث کوئٹہ کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 اور وقاص محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عامر، عامر یامین، عماد وسیم اور ڈینیل کرسچن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا تاہم اوپننگ پر آئے شرجیل صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے جوئے کلارک نے 46 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر کپتان بابر اعظم نے 24 رنز بنائے جب کہ کولن انگرام نے 17 اور محمد نبی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *