Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

سرینگر: 

مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

دوسری جانب قابض افواج کی جانب سے ضلع پلواما، شوپیاں اور سرینگر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے جس میں کشمیری عوام کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ احتجاج کے ڈر سے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *