Home / جاگو بزنس / یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب، پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ

یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب، پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ

 اسلام آباد: 

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی ہے، اور ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہے، اور  شہری اوپن مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر کررکھی ہے۔ ذرائع  یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی کی قلت ہے، جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے خریداروں کی زیادتی کے باعث چند اسٹورز پر کمی ہو جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن کام کر رہی ہے، اور پیر کے روز تک چینی اسٹورز پر پہنچ جائے گی۔

 

 

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *