Home / جاگو صحت / کیا انڈے کھانے سے واقعی کولیسٹرول بڑھتا ہے؟

کیا انڈے کھانے سے واقعی کولیسٹرول بڑھتا ہے؟

نیو یارک: 

اکثر کہا جاتا ہے کہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے جس کے باعث ہائی بلڈ پریشر اور دل کی مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں لیکن اب تک ہونے والی سنجیدہ سائنسی تحقیقات سے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ’’میڈیکل نیوز ٹوڈے‘‘ نامی ویب سائٹ پر زیا شیرل کی ایک تحریر میں کیا گیا ہے جس میں انڈوں اور کولیسٹرول میں باہمی تعلق کے حوالے سے گزشتہ کئی سال میں ہونے والی درجنوں طبی تحقیقات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ان تمام تحقیقات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ انڈے کھانے سے اکثر لوگوں کے خون میں کولیسٹرول پر، یا ان کی مجموعی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ کولیسٹرول کی دو اقسام ’’لو ڈینسٹی لائپوپروٹین‘‘ (ایل ڈی ایل) اور ’’ہائی ڈینسٹی لائپوپروٹین‘‘ (ایچ ڈی ایل) ہیں۔

ان میں سے ’’ایل ڈی ایل‘‘ کو مضر کولیسٹرول کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خون کی رگوں میں جم کر ان میں تنگی پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔ یہی چیز ہائی بلڈ پریشر سے امراضِ قلب تک، کئی بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔

تاہم گزشتہ کئی سال کے دوران کی گئی درجنوں طبّی تحقیقات سے یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ انڈے کھانے کی وجہ سے ایل ڈی ایل بڑھا ہو۔

اس مضمون کی مصنفہ نے قارئین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی غذا میں انڈوں کا متوازن استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ البتہ، اگر وہ سبزیجاتی (ویگن) یعنی ’’شاکاہاری‘‘ غذا استعمال کرتے ہیں تو کسی غذائی ماہر کے مشورے سے اپنے لیے متبادل غذا کا انتخاب کریں۔

Check Also

بلڈ ٹیسٹ سے فالج کے خطرات کی نشاندہی کرنا ممکن

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *