Home / جاگو کھیل / رضوان قسمت کے دھنی نکلے،گیند وکٹ کو لگی مگربیلز نہ گریں

رضوان قسمت کے دھنی نکلے،گیند وکٹ کو لگی مگربیلز نہ گریں

کراچی: 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان قسمت کے دھنی نکلے۔کراچی کنگز کے پیسر محمد عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں رضوان کو خاصا پریشان کیا،اولین گیند پر کوئی رن نہیں بنا،دوسری پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل مسترد ہوئی، اگلی بال ایک خطرناک یارکر تھی،اسٹمپس کو چھوتی ہوئی گزری مگر حیران کن طور پر بیلز نہیں گریں۔

کراچی کنگز نے کیچ کیلیے ریویو لیا جس کا کوئی فائدہ نہ ہوا،چوتھی گیند بیٹ کے قریب سے گزر گئی،پانچویں پر ایل بی ڈبلیو اپیل مسترد ہونے پر ریویو لیا گیا جس کا کوئی فائدہ نہ ہوا،بائی کے 4رنز بنے، چھٹی گیند یارکر تھی جس نے ایک بار پھر محمد رضوان کو مشکل میں ڈالا،بہرحال وہ اپنے وکٹ بچانے میں کامیاب رہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *