Home / جاگو دنیا / سعودی حکومت کا مقامی اور غیرملکیوں کے لیے احسن اقدام

سعودی حکومت کا مقامی اور غیرملکیوں کے لیے احسن اقدام

ریاض: سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں کورونایکسین مراکز کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی متعدد یونیورسٹیز میں کوروناویکسین مراکز کھولے جارہے ہیں جن سے فیکلٹی اور ان کے اہل خانہ، مقامی افراد سمیت غیرملکی بھی مستفید ہوسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مراکز میں منظور شدہ نظام کے تحت ویکسی نیشن ہوگی۔ یہ اقدام وزیر تعلیم حمد الالشیخ کی ہدایت پر وزارت تعلیم کی جانب اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ وبا کی روک تھام ہے۔

مراکز کے قیام سے کورونا کے خاتمے کے لیے یونیورسٹیوں کا کردار بھی نمایاں ہوگا۔ یونیورسٹیز نے عالمی وبا سے نبردآزما ہونے کے لیے گزشتہ فروری سے ہنگامی منصوبے تیار کیے۔

وبا سے متعلق تحقیق میں بھی سعودی عرب خلیجی ممالک میں نمایاں رہا۔ درجہ بندی میں عرب دنیا میں پہلے، جی 20 ممالک میں 12 ویں اور عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پر ہے۔

دریں اثنا اس حوالے سے مختلف ورک شاپ اور سیمینارز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *