Home / جاگو کھیل / 900 وکٹیں، اینڈرسن نے وسیم اور میک گرا کی ہمسری کرلی

900 وکٹیں، اینڈرسن نے وسیم اور میک گرا کی ہمسری کرلی

احمد آباد: 

انگلش بولر جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے پیسر بن گئے۔

جیمز اینڈرسن نے سابق آسٹریلوی پیسر گلن میک گرا اور پاکستانی اسٹار وسیم اکرم کو جوائن کرلیا،38 سالہ اینڈرسن نے یہ سنگ میل بھارت سے جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں دوسرے دن اجنکیا راہنے کو میدان بدر کرکے عبور کیا، میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام پر درج کرا چکے ہیں۔

اسپنرز مرلی دھرن (1347) شین وارن (1001) اور انیل کمبلے (956) بھی نمایاں ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *