Home / جاگو دنیا / شوہر کو پھنسانے کے لئے ظالم ماں نے شیرخوار بچی کو مارڈالا

شوہر کو پھنسانے کے لئے ظالم ماں نے شیرخوار بچی کو مارڈالا

قاہرہ: 

خاتون نے شوہر کو قتل کے کیس میں پھنسانے کے لئے شیرخوار بچی کو ایک نہر میں پھینک کر جان سے مار ڈالا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے الجیزہ کے علاقے الہرم میں ایک خاتون نے اپنی شیرخوار بچی کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا، تاکہ اپنے شوہر پرالزام عائد کرکے جیل بھجوایا جاسکے۔ مصر میں الجیزہ صوبے کے سیکورٹی ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ خاتون شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مصر اخبار میں خاتون کے اقرار جرم کی رپورٹ شائع ہوئی جس میں اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس پر بدکاری کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بچی اس کی نہیں۔ جب کہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر رپورٹس  سے یہ بات ثابت ہو چکا تھا کہ خاتون سے پیدا ہونے والی بچی میری بیٹی نہیں تھی، اور بیوی نے دھمکی دی کہ وہ بچی کو قتل کرکے اس کا الزام اپنے شوہر پرعائد کردوں گی۔

دوسری جانب خاتون نے بھی اقرار کیا کہ اس کے ایک شخص کے ساتھ ” ناجائز تعلقات ” تھے اور یہ بچی اس کے شوہر کی نہیں تھی، شوہر کو پھنسانے اور خود کو بچانے کی غرض سے بچی کو نہر میں پھینک دیا، جب کہ اس جرم میں میرے ساتھ  بھائی اور چچا نے مدد کی۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *