Home / جاگو کھیل / اعصام اور بوپنا نے پاکستان اور بھارت میں امن کا علم بلند کردیا

اعصام اور بوپنا نے پاکستان اور بھارت میں امن کا علم بلند کردیا

پاک بھارت ٹینس ایکسپریس اعصام الحق اور روہن بوپنا نے دونوں ممالک میں امن کا علم بلند کردیا

کئی برس بعد دوبارہ بننے والی اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی نے حال میں اکاپلکو ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیا تاہم صرف پہلے راؤنڈ تک ہی محدود رہے

اعصام الحق نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ کھیل اور ثقافت کی راہ میں سیاست کو حائل ہونا ہی نہیں چاہیے، کھیل امن و محبت کا پیغام لاتے ہیں، میں نے بھارت کے روی بوپنا یا ایک اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ جوڑی پر کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا۔

روہن بوپنا نے کہاکہ مجھے پاکستان میں بہت زیادہ محبت ملی، انڈو پاک فرینڈ شپ ٹور میں میزبانی بہت ہی شاندار تھی، مجھے یاد ہے کہ جب اعصام میری شادی پر بھارت آئے تو ہر کوئی ان سے بات کرنا چاہتا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ یہی دوستی کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *