Home / جاگو کھیل / انگلینڈ سے سیریز، کوہلی کے ٹاس ہارنے کا سلسلہ طول پکڑنے لگا

انگلینڈ سے سیریز، کوہلی کے ٹاس ہارنے کا سلسلہ طول پکڑنے لگا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس ہارنے کا سلسلہ طول پکڑنے لگا۔

وہ انگلش ٹیم کے خلاف میچز میں 35 میں سے صرف 8 مرتبہ ہی ٹاس جیت پائے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں ہوم سیریز کے دوران 12 میں سے 10 مرتبہ سکہ کوہلی کی کال کے برعکس گرا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کوہلی کی اپنے ملک میں بیٹنگ پر غیرمستقل مزاجی کا شکار ہے، انھوں نے آخری مرتبہ ہوم گراؤنڈز پر سنچری 22 نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف پنک بال ٹیسٹ میں بنائی تھی۔

اس کے بعد سے اب تک وہ تمام فارمیٹس میں 17 مرتبہ 50 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں تاہم 100 کے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، انگلینڈ سے حالیہ سیریز میں انھوں نے 7 ففٹیز اسکور کی ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *