Home / جاگو کھیل / پاکستان فٹبال کو پابندی سے بچانے کیلیے حکومت متحرک

پاکستان فٹبال کو پابندی سے بچانے کیلیے حکومت متحرک

فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان فٹبال پر پابندی کے خدشات پر وفاقی حکومت حرکت ‏میں آگئی۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ‏نہیں چاہتے کہ پاکستان پر فیفا کی جانب سے پابندی لگے فیفا سے بھی درخواست کروں گی کہ ‏ہمیں تھوڑا وقت دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےکسی فیڈریشن کے معاملے پرمداخلت نہیں کی حکومت کی کوشش ‏ہے کہ ڈائیلاگ کے تحت بات کی جائے فٹبال فیڈریشن کے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں معاملہ حل نکالیں، میں ‏نے فیفا کو خط لکھا ہےکہ اپنا وفد بھیجیں فیفا سے بھی درخواست کروں گی کہ ہمیں تھوڑا وقت ‏دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹبال کے فروغ چاہتے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ فٹبال کا کھیل پاکستان میں ‏متاثرہو، نارملائزیشن کمیٹی کامینڈیٹ جون تک ہے حکومت کی خواہش یہی ہے کہ مینڈیٹ ‏کااحترام کیاجائے اتی مفاد سے ہٹ کر نہیں سوچیں گے تو اسی طرح کےواقعات ہوں گے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *