Home / جاگو دنیا / مجد بربر کی اسرائیلی جیل سے 20 سال بعد رہائی پر اہل خانہ کا والہانہ استقبال، ویڈیو وائرل

مجد بربر کی اسرائیلی جیل سے 20 سال بعد رہائی پر اہل خانہ کا والہانہ استقبال، ویڈیو وائرل

 غزہ: 

فلسطینی قیدی کی 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی پر بیوی نے دلہن کی طرح سج کر اپنے شوہر کا والہانہ استقبال کیا اور اہل خانہ نے گھر میں جشن منایا لیکن قابض اسرائیلی فوج کو یہ خوشیاں ہضم نہیں ہوئیں اور چند گھنٹوں بعد ہی مجد بربر کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو رہی ہے جس میں اسرائیلی جیل سے 20 سال بعد رہائی پانے والے مجد بربر کو کار میں اپنے گھر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر شدید جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

اپنے شوہر کے استقبال کے لیے فاطمہ بربر دلہن کی تیار ہوئی تھیں اور پہلی ہی جھلک دیکھ کر دیوانہ وار بھاگتے ہوئے گلے لگ گئیں۔ اہل خانہ نے 20 سال بعد رہائی کی خوشی میں گھر میں جشن کی تقریب رکھی جس میں اہل محلہ نے بھی شرکت کی تھی۔

قابض اسرائیلی فوج کو مجد بر بر کے اہل خانہ کی یہ خوشیاں پسند نہیں آئیں اور صرف چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ گھر پر چھاپا مارا اور مجد بربر کو زبردستی گرفتار کرکے لے گئے۔ اس دوران بھی مجد بربر فلسطین کی جدوجہد آزادی کے حق میں ہی نعرے لگاتے رہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *