Home / جاگو بزنس / قیمتوں کے نئے طریقہ کار کے تحت ایل این جی کارگوز کیلئے 42 بولیاں موصول

قیمتوں کے نئے طریقہ کار کے تحت ایل این جی کارگوز کیلئے 42 بولیاں موصول

اسلام آباد: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے 30 اپریل سے 28 جون کے درمیان 8 مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز کی ترسیل کے لیے ریکارڈ 12 بین الاقوامی تاجروں سے 42 بولیاں موصول کی ہیں جو قیمتوں کے اعتبار سے گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

پی ایل ایل کی حتمی بولی کے نتائج کے مطابق اٹلی کی اینی سپا نے سب سے کم قیمتوں کے ساتھ 3 جبکہ قطر پیٹرولیم اور پیٹرو چیینا نے 2-2 کارگو اور بحرین کی وٹول بحرین نے ایک کارگو حاصل کیے۔

یہ پہلا موقع تھا جب ایل این جی کے درآمد کنندہ نے مقررہ ڈالر کے نرخ میں ٹینڈر طلب کیے۔

اینی سپا اے کو تین کارگو کے لیے سب سے کم بولی لگانے والا قرار دیا گیا جو 6.7 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) تینوں مہینوں کے لیے ہے۔

قطر پیٹرولیم نے مئی میں دو کارگو کے لیے سب سے کم بولی لگائی جو 6.825 اور 6.925 فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

پیٹرو چین کمپنی 8-9 جون اور 27-28 جون ونڈ ڈیلیوری کے لیے بالترتیب 6.835 اور 6.885 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ساتھ کامیاب رہی۔

وِٹول نامی کمپنی نے 31 مئی کے کارگو کے لیے 6.835 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا کامیاب بولی لگائی۔

اگرچہ بولی میں مجموعی طور پر 12 تاجروں نے حصہ لیا لیکن کسی بھی کارگو پر 8 سے زیادہ بولیاں نہیں لگیں جبکہ ایک کارگو کو صرف 3 بولیاں موصول ہوئیں۔

کورگو کے لیے کامیاب بولی لگانے والوں کے علاوہ بی بی انرجی، گنور سنگاپور، بی پی سنگاپور، ڈی ایکس ٹی کموڈٹیز، ٹرافیگورا، پوسکو انٹیل، ٹوٹل گیس اینڈ پاور اور این او او سی شامل تھے۔

خریداری کے قواعد میں نرمی کے ساتھ پی ایل ایل نے 20 مارچ کو فکسڈ ڈالر کی قیمت پر 8 امپورٹ کارگوز طلب کیے اور 30 اپریل سے 28 جون کے درمیان فراہمی کے لیے سخت ٹینڈرنگ شیڈول کیا تھا۔

30 اپریل کو کارگو کی فراہمی کے لیے 30 مارچ کو بولی کی تاریخ مقرر کی گئی جس کے بعد چار دیگر کارگو ہفتے کے فرق سے مئی اور تین جون میں آئیں گے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *