Home / جاگو دنیا / جانسن اینڈ جانسن نے کووڈ ویکسین کی ڈیڑھ کروڑخوراکیں ضائع کردیں، تحقیقات متوقع

جانسن اینڈ جانسن نے کووڈ ویکسین کی ڈیڑھ کروڑخوراکیں ضائع کردیں، تحقیقات متوقع

میری لینڈ:

امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردیں۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے ریاست میری لینڈ کے ایک پلانٹ میں تیارکی جانے والی ڈیڑھ کروڑکورونا ویکسین کومعیارپرپورا نہ اترنے کے باعث ضائع کردیا۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے بھی اس واقعے کی تحقیقات متوقع ہیں۔

کمپنی کے مطابق متعلقہ پلانٹ پرمزید ماہرین کو بھیجا جارہا ہے تاکہ ماہرین کی نگرانی میں ویکسین کا معیار اورحفاظت کو بہترین بنا یا جاسکے۔

اس متعلق کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف ویکسین کا معیارکمپنی کی اولین ترجیح ہے اورضائع کی گئی ویکسین اپنے تیارہونے ہونے کے آخری مراحل تک نہیں پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ اب تک جتنی بھی کورونا ویکسنز زیراستعمال ہیں وہ ساری دو ٹیکوں پر مشتمل ہیں جب کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین پہلی ویکسین ہے جو صرف ایک خوراک پر مشتمل ہے یعنی اس کا ایک ہی ٹیکہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے کافی ہوگا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *