Home / جاگو دنیا / افغانستان میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار کے گھر پر حملہ، 7 افراد ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار کے گھر پر حملہ، 7 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بغلان صوبے میں مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر حملہ کردیا جس کے جواب میں اہل خانہ نے بھی حملہ آوروں پر فائرنگ کردی۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی دو طرفہ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورس کے اہلکار کے خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں 2 جنگجو بھی مارے گئے۔

بغلان کے صوبے کہنجان ضلع کے گورنر عبدالناصر راسخ نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت سیکیورٹی اہلکار بھی گھر میں موجود تھا جو محفوظ رہا۔

طالبان کی جانب سے حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب اس سال کے آغاز میں قتل کیئے گئے صحافی کے کزن کو غور میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا جب کہ دو ماہ قبل مقتول صحافی کے گھر پر حملہ کرکے بھائی سمیت 3 کزنز کو قتل اور 3 کو اغوا کیا گیا تھا۔

 

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *