Home / جاگو کھیل / آئی پی ایل نے انگلش ٹیم کو ‘مفلوج’ کر دیا

آئی پی ایل نے انگلش ٹیم کو ‘مفلوج’ کر دیا

انڈین پریمئیر لیگ کے باعث انگلش ٹیم کو جھٹکا، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی باہر ہونے سے ٹیم ‏مفلوج ہو گئی۔

انگلش ٹیم کے 5 اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ باہر ہو گئے۔ بٹلر، بئیرسٹو، واکس، ‏سیم کرن اور معین علی قرنطینہ میں ہیں قرنظینہ کے باعث پانچوں کرکٹر پہلے ٹیسٹ کا حصہ ‏نہیں ہوں گے۔

دورہ بھارت میں کئی کھلاڑیوں کو آرام دینے اور پھر انہیں آئی پی ایل کھیلنے کے معاملے پر انگلینڈ ‏‏بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

انگلینڈ نے دورہ سری لنکا اور پھر بھارت میں کئی اہم کھلاڑیوں کو نہ صرف آرام دیا بلکہ ان کی ‏‏مرضی سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلوں کا احترام کیا۔

بعدازاں انگلینڈ کے بہت سے کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ بنے اور نیشنل ڈیوٹی کی پر نجی لیگز کو ‏‏ترجیح دی۔
ڈائریکٹر ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کو نہیں ‏‏چھوڑیں گے، آئی پی ایل کی خاطر انٹرنیشنل کرکٹ کو مس نہیں کر کیا جائے گا۔

رواں سال پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی لیگ آئی پی ایل میں انگلش ٹیم کے گیارہ کھلاڑی شامل تھے، آئی پی ایل ‏‏ملتوی ہونے کے بعد نو کھلاڑی برطانیہ تو پہنچ چکے ہیں مگر وہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ کرس ‏‏جورڈن بارباڈوس جبکہ ایون مورگن مالدیپ میں اپنا قرنطینہ مکمل کررہے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ ‏‏برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی،انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد ‏‏دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *