Home / جاگو دنیا / بھارت میں سمندری طوفان داخل، بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

بھارت میں سمندری طوفان داخل، بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

کیرالہ: bبھارتی ریاست کیرالہ میں سمندری طوفان ’’تاؤتے‘‘ کے باعث تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاؤتے طوفان کیرالہ کے ساحلی علاقے میں داخل ہوگیا جس کے باعث مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہواؤن کے جھکڑ سے پول اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

kerala collapse 3

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مزید 2 دن میں طوفان کی شدت میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے کیرالہ، کرناٹک، گوا، مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میونسپل اور ریسکیو اداروں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

kerala collapse 2

سمندر میں طوفان سے اونچی لہریں پیدا ہوئیں اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، پانی کی سطح بلند ہونے پر تین بندوں کے دروازے کھول دیئے گئے۔ ریسکیو اداروں کے عملے نے متاثرہ علاقے سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

kerala collapse 1

تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ کر گھروں اور سڑکوں پر گئے، گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جب کہ کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔ اسپتالوں میں درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *