Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل 6 کیلیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز

پی ایس ایل 6 کیلیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز

 لاہور: 

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کیلیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا۔کورونا ٹیسٹنگ میں کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر کراچی میں قرنطینہ کریں گی، لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز لاہور میں قرنطینہ کریں گی۔

تمام ٹیموں کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ کراچی اور لاہور کے ہوٹلز میں ہوگی، ٹیسٹنگ کلیئرنس کے بعد ٹیمیں وآفیشلز چارٹرڈ پروازوں سے یو اے ای پہنچیں گی۔ کھلاڑیوں کی روانگی کیلیے 29 مئی کی فلائٹس بک کی گئی ہیں، پاکستان سے یواے ای جانی والوں کی تیسری ٹیسٹنگ وہیں ہوگی۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی دوسری اور تیسری کووڈ ٹیسٹنگ یو اے ای میں ہوگی، کھلاڑیوں و آفیشلز کو کووڈ ویکسینیشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *