Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل6؛ ٹیمیں 3 ہوٹلز میں قیام کریں گی

پی ایس ایل6؛ ٹیمیں 3 ہوٹلز میں قیام کریں گی

کراچی:  ابوظبی میں پی ایس ایل کی صورت میں ٹیمیں 3ہوٹلز میں قیام کریں گی جب کہ ہرہوٹل میں 2 فرنچائزز کو رکھا جائے گا۔

پی ایس ایل6کے بقیہ میچز کی میزبانی ابوظبی کو سونپنے پر اتفاق ہوگیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ ٹیموں کا قیام تین ہوٹلز میں ہوگا، کراچی میں ایک مکمل ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ ہوا تھا،یو اے ای کے تینوں ہوٹلز میں 2،2فرنچائزز قیام کریں گی

اگر کسی ٹیم میں کوئی کورونا کیس سامنے آیا تو صرف اسی ہوٹل کی 2 ٹیموں کو قرنطینہ کرنا پڑے گا، باقی چاروں ٹیمیں مصروف رہیں گی، ساتھ رہنے کی صورت میں تو پورا ایونٹ ہی روکنا پڑ جائے گا،برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو سیکیور ببل اور پروٹوکول تیار  کرے گی،اس کا دبئی میں دفتر موجود ہے۔

مذکورہ تینوں ہوٹلز ریسٹراٹا کے منظور شدہ ہیں،اسے گذشتہ برس آئی پی ایل کے کامیاب انعقاد کا تجربہ بھی حاصل ہے،گذشتہ 2برس سے پی ایس ایل کو مثبت کورونا کیسز کی وجہ سے روکا جا چکا، بائیوببل کامیاب نہیں رہا تھا، اسی لیے بورڈ نے اب غیرملکی کمپنی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

دبئی کے مقابلے میں ابوظبی میں کوویڈ کے حوالے سے زیادہ سختی ہے، تمام میچز خالی میدان پر کھیلے جائیں گے،حکومت نے جولائی تک گرین لسٹ سے باہر موجود ممالک کے شہریوں پر10روزہ قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے، ابھی یہ پتا نہیں چلا کہ پی سی بی کو کوئی رعایت ملے گی یا نہیں۔

10روزہ قرنطینہ کی صورت میں ایونٹ کسی صورت بھی یکم جون کو شروع نہیں ہو سکے گا،بورڈ ایک دن میں 2 میچز سے وقت بچانے کی کوشش کرے گا،قومی ٹیم کے دورئہ انگلینڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کا فائنل 20 جون کو کرانا لازمی ہے، اس لیے کم دنوں میں تمام میچز مکمل کرنا ہوں گے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *