Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل 6؛ آئندہ سال جنوری میں مکمل کرنے کی تجویز

پی ایس ایل 6؛ آئندہ سال جنوری میں مکمل کرنے کی تجویز

کراچی: 

پی ایس ایل 6کو آئندہ سال جنوری میں مکمل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی، اس صورت میں ساتواں ایڈیشن تاخیر کا شکار ہوگا۔کورونا کیسز کی وجہ سے ملتوی شدہ پی ایس ایل6کو آئندہ ماہ کراچی میں مکمل کرنے کا ارادہ تھا، ملک میں وائرس کی صورتحال خراب ہونے پر فرنچائزز نے متحدہ عرب امارات منتقلی کی درخواست کر دی تھی، این سی او سی کی جانب سے شہرقائد میں میچز پرمثبت جواب نہ ملنے پر پی سی بی بھی مان گیا،ان دنوں 7رکنی وفد ابوظبی میں ہی مقیم ہے۔

کئی دن انتظار کرانے کے بعد منگل کو اماراتی حکومت نے اپنے ملک میں میچز کی اجازت دے دی، مگر ساتھ بعض سخت شرائط بھی عائد کر دیں، اب ایونٹ کا التوا تقریباً یقینی اور اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فرنچائز اونرز سے میٹنگ میں بورڈ نے واضح کر دیا کہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب رواں برس مقابلوں کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا،چھٹا ایڈیشن مکمل کرنے کیلیے جنوری2022 کی تاریخیں سامنے آئی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ روایتی طور پر لیگ کا آغاز ہی فروری میں ہوتا ہے، البتہ اگر جنوری کی ونڈو پر اتفاق ہوا تو ساتواں ایڈیشن کچھ آگے بڑھانا ہوگا۔

میٹنگ میں آئندہ ماہ کراچی میں میچز کرانے پر بھی بات ہوئی، کورونا کی صورتحال میں بہتری کے باوجود اب سخت گرمی راہ میں حائل ہے، ایک فرنچائز اونرز نے ہیٹ ویو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں درجہ حرارت42تک گیا، ایسے میں میچز کرانا مناسب نہ ہوگا، پی سی بی خود میں شہرقائد میں مقابلوں میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا۔

دوسری جانب فرنچائز اونرز اہم مواقع پر بورڈ میں لیڈرشپ کے فقدان پر سخت مایوس ہیں،ان کے مطابق یو اے ای مذاکرات کیلیے اگر چیئرمین احسان مانی یا سی ای او وسیم خان میں سے کوئی جاتا تو شاید بات بن جاتی،فیصلوں کا اختیار نہ رکھنے والے دوسرے درجے کی ٹیم کے جانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *