Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل6؛ ذکا اشرف یو اے ای میں میچز کے مخالف

پی ایس ایل6؛ ذکا اشرف یو اے ای میں میچز کے مخالف

 لاہور: 

 سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے یو اے ای میں پی ایس ایل میچز کی مخالفت کر دی، ان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہونا چاہیے تھا۔کراچی میں کورونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل6کو 14میچز کے بعد روک دیا گیا تھا، اس کے بعد یکم سے 20 جون تک شہرقائد میں ہی ایونٹ کو مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا، مگر پھر فرنچائزز کی درخواست پر ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی کوششیں شروع ہوئیں جو کامیاب ہو گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ذکا اشرف نے اسے غلط فیصلہ قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی لیگ کو پاکستان میں ہی مکمل ہونا چاہیے تھا، یو اے ای میں میچز کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کے سفر کو نقصان پہنچے گا، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا اور میدان بھی آباد ہو گئے، اب غیرملکی ٹیمیں یہاں بے خوف و خطر آتی ہیں مگر شاید مستقبل میں وہ دوبارہ سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کریں۔

ذکا اشرف نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال اتنی خطرناک نہیں اور حالات قابو میں نظر آتے ہیں،مجھے یہاں میچز کے انعقاد میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی،شاید 2 بار بائیو ببل میں مسائل کے سبب ایونٹ رکنے سے بورڈ حکام خود پاکستان میں میچز نہیں چاہتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ نہ صرف کراچی بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ سب کو اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *