Home / جاگو صحت / ہرے پتوں والی سبزیاں دل کے لیے انتہائی مفید

ہرے پتوں والی سبزیاں دل کے لیے انتہائی مفید

آسٹریلیا: 

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہری پتیوں والی سبزیوں کا ایک کپ روزانہ کھانے سے دل کے امراض کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ایڈتھ کووان یونیورسٹی میں تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پالک، سلاد اور دیگر پتوں والی سبزیاں نائٹریٹ سے بھرپور ہوتی ہیں۔ روزانہ ان سبزیوں کا ایک کپ ضرور کھانا چاہیے کیونکہ اس سے دل کو تقویت ملتی ہے، بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی اپنی حد میں رہ سکتی ہے۔

اس سے قبل ہم نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کے خواص بیان کرچکے ہیں۔ نائٹریٹ کی بنا پر چقندر کا رس بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اسی بنا پر ہری سبزیاں بھی کسی سے کم نہیں ۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ سبزپتوں والی غذاؤں کی سلاد دن میں ایک مرتبہ ضرور کھانی چاہیے۔

اس ضمن میں ڈنمارک سے 50 ہزار افراد کا  غذائی ڈیٹا جمع کیا گیا اور اسے 23 سال تک نوٹ کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ جو افراد بہت شوق سے سبزیاں کھا رہے تھے ان میں ڈھائی یونٹ بلؑڈ پریشر کم دیکھا گیا یعنی امراضِ قلب کا خطرہ 12 سے 25 فیصد تک کم دیکھا گیا تھا۔

سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ روزانہ ایک کپ کچی یا نصف کپ پکی ہوئی سبزیاں کھانے سے امراضِ قلب کے خطرات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح دل کی شریانوں کے مرض میں 26 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ سبزیاں کھانے سے ہارٹ فیل اور فالج سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ان سبزیوں کی اسموتھی یا جوس بھی یکساں طور پر فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

Check Also

بلڈ ٹیسٹ سے فالج کے خطرات کی نشاندہی کرنا ممکن

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *