Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل: 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل: 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت کے لیے 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت مل گئی۔

جیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں کو   پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

 پی سی بی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے سری لنکن کھلاڑی پاکستان آکر ویکسی نیشن اور قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد امارات روانہ ہوں گے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *