Home / جاگو بزنس / مالی بحران؛ 72 ٹرینیں بند، دیگر مرحلہ وار نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

مالی بحران؛ 72 ٹرینیں بند، دیگر مرحلہ وار نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: 

 پاکستان ریلوے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت نے خسارے سے جان چھڑانے کیلیے نئی حکمت عملی تیار کر لی۔خسارے سے دو چار ٹرینوں کو بند بقیہ مسافر ٹرینوں کو مرحلہ وار نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے کافیصلہ کر لیا گیا،تجارتی خسارے کا سبب بننے والی اپ اینڈ ڈاؤن 72 ٹرینیں بندکر دی گئیں، پہلے مرحلے میں30 دوسرے مرحلے میں 64 ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کا جامع منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا۔

آپریشن اخرجات میں اضافے اور سفری پابندیوں سے ریلوے کو 3سال میں ایک کھرب 19ارب کا خسارہ ہوا، گزشتہ سال کورونا لاک ڈاون کے سبب 60 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔

دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں نجی کمپنیوں نے10 ٹرینوں میں دلچپسی ظاہر کی جن کیساتھ معاملات طے پا چکے ہیں، دوسرے مرحلے کی آوٹ سورسنگ کی نیلامی میں حصہ لینے کیلیے خواہشمند کمپنیوں کو اپنے کوائف 12جون تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ کراچی کی 32 ٹرینوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا ،لاہور سے چلنے والی اپ اینڈ ڈاون 12، راولپنڈی اور کوئٹہ کی 4 ٹرینیں آوٹ سورس ہوں گی۔

ان میں وی آئی پی ٹرین گرین لائن ،خیبرمیل ،تیزگام ،علامہ اقبال ،ہزارہ ایکسپریس،عوام ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،ملت ایکسپریس،بہاء الدین زکریا ایکسپریس،شالیمارایکسپریس،پاک بزنس ایکسپریس،جعفرایکسپریس،قراقرم ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس،رحمان بابا ایکسپریس،سبک رفتار ،سبک خرام ،راول ایکسپریس،اسلام آبادایکسپریس،غوری ایکسپریس،موسیٰ ایکسپریس،لاثانی ایکسپریس،کوہاٹ ایکسپریس،میانوالی ایکسپریس،اٹک پسنجر،جنڈپسنجر،موہنجوداڑو،شاہین پسنجر، راولپنڈی پسنجراور چمن پسنجرشامل ہیں۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *