Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل فرنچائزز نے گرمی کا توڑتلاش کرلیا

پی ایس ایل فرنچائزز نے گرمی کا توڑتلاش کرلیا

 لاہور: 

ابوظبی میں پی ایس ایل میچز کے دوران فرنچائزز نے گرمی کا توڑ تلاش کرلیا۔ابوظبی میں پی ایس ایل 6میچز کے دوران سخت گرمی ہوگی جس کا توڑ کرنے کیلیے فرنچائزز فکر مند نظر آرہی ہیں، عرب صحراؤں کی سخت گرمی میں کھیلی جانے والی کرکٹ کے دوران کھلاڑیوں کے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کے شدید خدشات لاحق ہوتے ہیں،یہ ضرورت پوری کرنے کیلیے تسلسل کے ساتھ ناریل پانی پلاتے رہنے کا پلان بنایا گیا ہے، یوں کھیل کے دوران کریمپس پڑنے کے امکانات کو کم کرنے کی کوشش ہوگی۔

ایک تجویز یہ بھی پیش کی گئی ہے کہ اننگز کے دوران وقفے زیادہ کردیے جائیں تو بھی پانی کی کمی سے پیدا ہونے والے فٹنس مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ہر 7اوورز بعد بریک سے کھلاڑیوں کو توانائی بحال کرنے میں مدد ملے گی، آئس کالر اور ویسٹ کا سہارا لیتے ہوئے بھی گرمی کا مقابلہ کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کو موسم کے مطابق ہلکی پھلکی کٹس فراہم کی جائیں گی، ان میں ہوا کا گزر زیادہ ہوگا، یواے ای میں عام طور پر سورج ڈھلنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

پی ایس ایل 6کے مجوزہ شیڈول کے مطابق جس روز بھی ڈبل ہیڈر ہوں گے پہلا میچ 5بجے شروع ہوگا، پہلی اننگز میں کھلاڑیوں کو تھوڑی مشکلات پیش آسکتی ہے، بعد میں صورتحال بہتر ہوتی جائے گی، فرنچائزز کو امید ہے کہ پروفیشنل کرکٹرز گرم موسم کے چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *