Home / جاگو کھیل / ہوٹل میں آگ، کورونا زدہ یوروگوئن فٹبالرکھڑکی سے باہر نکل گئے

ہوٹل میں آگ، کورونا زدہ یوروگوئن فٹبالرکھڑکی سے باہر نکل گئے

 لندن: 

کورونا زدہ یوروگوئن فٹبالر نے ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث کھڑکی سے باہر نکل کر جان بچائی۔یوروگوئین فٹبالر فرانسسکو ڈیوریٹ کورونا مثبت آنے پر ارجنٹائن کی مقامی ہوٹل میں دیگر پلیئرز کے ہمراہ قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں، ہوٹل میں آگ لگنے پر انھوں نے جان بچانے کیلیے کھڑکی سے باہر نکلنے کی کوشش کی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرکے کرین کی مدد سے انھیں بحفاظت نیچے اتارلیا، وہ ہوٹل کی 11 ویں منزل پر مقیم تھے۔

متاثرہ پلیئر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انھیں نے ابتدا میں دھویں کا کوئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ وہ کورونا کی وجہ سے سونگھنے کی حس کھوبیٹھے تھے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *