Home / جاگو دنیا / امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

کولمبس: 

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا طیارہ جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

طیارہ جنوبی کولمبس کے علاقے میں گرا تاہم طیارے کی منزل سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ریسکیو ادارے نے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ اہل خانہ کی اجازت ملنے تک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے۔

 

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *