Home / جاگو بزنس / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 اسلام آباد: 

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس میں پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوادی گئی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *