Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف بھارتی اداکارہ یمی گوتم نے شادی کرلی

معروف بھارتی اداکارہ یمی گوتم نے شادی کرلی

بھارت کی معروف ماڈل اور اداکارہ یمی گوتم نے شادی کرلی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یمی گوتم نے بھارتی مصنف، ہدایت کار اور نغمہ نگار  ادتیہ دھر سے شادی کی ہے۔

یمی گوتم نے انسٹا گرام پوسٹ پر  شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ آپ کی روشنی میں نے نے محبت کرنا سیکھی ہے، ہمارے گھر والوں کی دعاؤں کے ساتھ آج ہم دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اس موقع پر صرف قریبی عزیز اور گھروالے موجود تھے، محبت اور دوستی کے نئے سفر میں ہم دونوں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے متلاشی ہیں۔’

دونوں کی شادی پر بالی وڈ میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا ہےکیونکہ دونوں کی جانب سے اپنے تعلقات اور شادی کے ارادے کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

بالی وڈ کی متعدد شخصیات نے نئے شادی شدہ جوڑےکو  مبارک باددی ہے اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جن میں اداکارہ دیا مرزا، بھومی پنڈیکر، وکرانت میسی اور جیکولین فرنینڈز شامل ہیں۔

خیال رہےکہ یمی گوتم کا شمار بھارت کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کیا ہے جن  میں پاکستانی اداکار وگلوکار علی ظفر کے ساتھ ان کی فلم ’ٹوٹل سیاپا‘ بھی شامل ہے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *