Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داؤد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داؤد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا

اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یوٹیوبر نے ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا، انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے مسجد کی تعمیر کے مختلف مراحل دکھائے ہیں اور ان ساتھیوں کا بھی تعارف کروایا جنہوں نے اس کی تعمیر کے دوران ان کی مدد کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ آخر کار میں کامیاب ہوگیا، آپ کے تعاون سے میں اللہ کا گھر بنانے کے قابل ہوا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ پریشان ہیں لیکن میں مسجد کی تعمیر کا خواب کبھی ترک نہیں کروں گا۔ شکریہ

گلوکار و یوٹیوبر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر میرے فالوورز میں سے کوئی میری کسی طرح سے مدد کرنا چاہتا ہے تو براہِ کرم میرے لیے رضاکارانہ طور پر مدد کرسکتا ہے۔

انہوں نے اس حوالے انسٹااسٹوری بھی شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے افتتاح کے بعد انہوں نے دیگر نمازیوں کے ساتھ نماز کی ادائیگی کی۔

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داؤد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا

واضح رہے کہ داود کم نے مسجد کی تعمیر کے لیے 1 لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین خریدی تھی، جس کے لیے انہوں نے عطیات جمع کیے تھے۔

عطیات جمع کرنے کا باعث سوشل میڈیا اور میڈیا پر ان کے حوالے سے مسجد کی تعمیر کے نام پر فراڈ کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بعدازاں انہوں نے مسجد کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والے تمام عطیات واپس کردیے، مسجد کے لیے خریدی گئی زمین بھی اس کے مالک کو واپس کردی اور اپنے اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے متبادل راستہ تلاش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ داؤد کم کو باضابطہ طور پر کم کیون وو کے نام سے جبکہ پیشہ ورانہ طور پر جے کم کے نام سے جانا جاتا ہے اور اُنہوں نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

قتل کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ نے جیل میں میک اپ کیسے کیا؟

بھارتی اداکارہ پاویتھرا گوڈا کو پولیس حراست کے دوران میک اپ میں دیکھے جانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *