Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’سیاہ لپ اسٹک لگائی تو چڑیل کہا گیا‘

’سیاہ لپ اسٹک لگائی تو چڑیل کہا گیا‘

بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب سیاہ لپ اسٹک لگاکر تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو انہیں چڑیل کہا گیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شروتی  ہاسن نے کہا کہ وہ سیاہ لپ اسٹک اس لیے نہیں لگاتیں تاکہ مداح انہیں پسند کرتے رہیں لیکن اس بار وہ ایسا کرنا چاہتی تھیں اس لیے سیاہ لپ اسٹک لگائی۔

شروتی کا کہنا تھا کہ وہ 80 کی دہائی میں امریکا میں پروان چڑھنے والے گوتھ کلچر کو پسند کرتی ہیں اور اس لُک میں خود کو چڑیل کہے جانے کو منفی انداز میں نہیں لیتی بلکہ تعریف سمجھتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بلیک لپ اسٹک لگانے پر منفی تبصرے سننے کو ملے؟ کسی نے کہا  چڑیل لگ رہی ہو لیکن یہ سب برا نہیں لگا کیونکہ وہ روک اینڈ چڑیل دکھنے کی خواہش مند ہیں۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *