Home / جاگو صحت / ایف ڈی اے نے وزن میں کمی کے لیے انجکشن کی اجازت دے دی

ایف ڈی اے نے وزن میں کمی کے لیے انجکشن کی اجازت دے دی

 نیویارک: 

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وزن میں کمی کے لیے انجکشن کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ایف ڈی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان  میں کہا گیا ہے کہ وزن میں کمی کے لیے استعمال ہونے والے انجکشن ’ سیمگلیٹڈ ‘ کو موٹاپے اور اس سے متعلقہ کم از کم ایک بیماری بلند فشار خون، ذیابطیس ٹائپ 2 یا ہائی کولیسٹرول کے علاج میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق جلد کے اندر لگنے والے اس انجکشن کو پہلی بار 2014 میں موٹاپے کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ اس دوا کو ایسے مریضوں کے لیے تجویز کیا گیا تھا جن کا بی ایم آئی ( باڈی ماس انڈیکس) 27 یا اس سے زائد تھا۔ اس انجکشن پر ہونے والے مطالعوں کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہفتے میں اس دوا کا ایک انجکشن ایک سے ڈیڑھ سال کےعرصے میں جسمانی وزن میں 12 فیصد تک کمی  کرسکتا ہے۔

نوو نورڈسک کے برانڈ نیم  Wegovy  سے تیار ہونے والا انجکشن سیمگلیٹڈ پیپٹائیڈ-1 نوعیت کے ایک ہارمون ’گلوکا کون‘ پر اثر انداز ہوکرجسم میں انسولین کی پیداوار میں اضافہ کرتاہے، اور اس سے کھانے کی اشتہا میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی خصوصیت کی بنا پر ایف ڈی اے نے وزن میں طویل المدتی کمی کے  لیے اس انجکشن کی ذیابطیس کے انجکشن کے طور استعمال کی بھی منظوری دے دی ہے۔

موٹاپے میں کمی کے لیے جن مریضوں نے یہ انجکشن استعمال کیے ان کے جسمانی وزن میں 16 ماہ میں 12 اعشاریہ 4 فیصد تک کمی ہوئی جب کہ ذیابطیس کے مریضوں میں اس انجکشن کے استعمال سے مزید 6 اعشاریہ 2 فیصد وزن کم ہوا۔ واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے وزن کم کرنے والی چند ادویات کو ہی منظوری دے رکھی ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق تقریبا 70 فیصد امریکی موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں، جو کہ صحت کے کے لیے نہایت مضر ہے۔ موٹابے کی وجہ سے انسانی جسم موت کی وجہ بننے والی خطرناک بیماریوں، امراض قلب، فالج یا ذیابطیس اور کچھ مخصوص نوعیت کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔ جسمانی وزن میں 5 سے 10 فیصد کی کمی سے امراض قلب کے خطرات میں بھی کمی ہوتی ہے۔

Check Also

خواتین کے مقابلے میں مردوں میں ذیابیطس کی پیچیدگیاں زیادہ ہونے کا انکشاف

اگرچہ متعدد بیماریاں ایسی ہیں جو خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ متاثر یا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *